جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

ننگے سر نماز پڑھانے كا حكم

8890

تاریخ اشاعت : 12-01-2007

مشاہدات : 8720

سوال

كيا امام ننگے سر لوگوں كو نماز پڑھا سكتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جى ہاں ننگے سر نماز پڑھانا جائز ہے، ليكن افضل اور بہتر يہ ہے كہ وہ سر ڈھانپ كر ركھے، كيونكہ سر ننگا ركھنا خلاف مروؤت ہے، اور اسے چاہيے كہ وہ اپنے دونوں كندھے ڈھانپ كر ركھے، امام احمد كا مسلك يہى ہے، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" تم ميں سے كوئى بھى ايك كپڑے ميں نماز ادا نہ كرے كہ اس كے كندھے پر كچھ نہ ہو "

صحيح بخارى ( 1 / 498 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 516 ).

ماخذ: ديكھيں: فتاوى فضيلۃ الشيخ عبد اللہ بن حميد صفحہ نمبر ( 77 )