سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

الكحل پر مشتمل سركہ

901

تاریخ اشاعت : 27-08-2008

مشاہدات : 7193

سوال

زندہ مرغى تول كر فروخت كرنے كا حكم كيا ہے ؟
اور چھ فيصد 6 % الكل پر مشتمل سركہ فروخت كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اول:

تول كر مرغى خريدنے ميں كوئى حرج نہيں، اصل يہى ہے ہمارے علم كے مطابق تو اس كے مخالف كوئى دليل نہيں ہے.

دوم:

حديث شريف سے ثابت ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" جس كى كثير مقدار نشہ آور ہو تو اس كى قليل مقدار بھى حرام ہے "

مسند احمد ( 2 / 179، 167، 91، 3 / 343 ).

چنانچہ اگر سركہ كى زيادہ مقدار نشہ آور ہو تو پھر اس كى قليل مقدار بھى حرام ہو گى، اور اس كا حكم شراب والا حكم ہى ہو گا.

ليكن اگر اس كى كثير مقدار نشہ آور نہ ہو تو پھر سركہ فروخت كرنے، اور اسے خريدنے اور اسے نوش كرنے ميں كوئى حرج نہيں.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب