الحمد للہ.
اگر تو آپ كا دوست مباح اور جائز طريقہ سے ٹكٹ حاصل كرتا ہے مثلا اسے ائرلائن سے ہديہ ملے، جس ميں نہ تو وہ جھوٹ بولے، اور نہ ہى رشوت دے، اور نہ ہى كوئى اور حيلہ كرے، تو پھر آپ كے ليے وہ ٹكٹ قبول كرنے ميں كوئى حرج نہيں.
ليكن اگر وہ يہ ٹكٹ حرام طريقہ سے حاصل كرتا ہے تو پھر آپ يہ ٹكٹ قبول نہ كريں، اور نہ ہى حرام كام ميں اس كے معاون بنيں.
واللہ اعلم .