سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

سونے كى گھڑى يا سونے كے مشابہ گھڑى پہننے كا حكم

سوال

كيا سونے كى گھڑى، يا گولڈن رنگ كى گھڑى پہننا جائز ہے، گويا كہ سونے كا رنگ ہو ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

عورتوں كے ليے يہ جائز ہے، ليكن مردوں كے ليے سونے كى گھڑى يا سونے كے پانى والى گھڑى پہننى جائز نہيں، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" ميرى امت كى عورتوں كے ليے سونا اور ريشم حلال كر ديا گيا ہے، اور ميرى امت كے مردوں پر حرام ہے "

ليكن اگر وہ سونے كے مشابہ ہو اور سونا نہ ہو تو مرد كے ليے بہتر يہى ہے كہ اسے نہ پہنا جائے؛ تا كہ شريعت كى مخالفت كى تہمت سے اس كى عزت محفوظ رہے.

ماخذ: ديكھيں كتاب: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 99 )