جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

ايك جانب سے كھلا ہوا ڈھول ( طبل )

9612

تاریخ اشاعت : 18-08-2007

مشاہدات : 6013

سوال

ڈھول كئى قسم كے ہيں، ان ميں ايك قسم يہ بھى ہے كہ ايك طرف سے ڈھول كا تھوڑا سا حصہ كھلا ہوتا ہے اور باقى بند اور دوسرى طرف بالكل بند ہوتى ہے، تو كيا اسے دف ميں شمار كيا جا سكتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اللہ تعالى آپ كو سلامت ركھے، اسے ڈھول اور طبل ميں ہى شمار كيا جائيگا، بلكہ ہو سكتا ہے يہ ڈھول سے زيادہ شديد ہو، كيونكہ اس سوراخ سے نكلنے والى آواز مكمل بند يا مكمل كھلے سے زيادہ ساز پيدا كرتى ہے اور اس ميں سيٹى كى آواز زيادہ ہوتى ہے.

اس ليے اسے دف كى جگہ استعمال كرنا جائز نہيں، كيونكہ بلا شك دف اس سے زيادہ آسان ہے، اور يہ ڈھول دف سے زيادہ ساز اور راگ والى آواز پيدا كرتا ہے، اور دف سے زيادہ طرب يعنى سر پيدا كرتا ہے جس سے انسان جھومنے لگتا ہے.

ماخذ: ديكھيں: لقاء الباب المفتوح للشيخ محمد بن صالح العثيمين صفحہ نمبر ( 20 )