جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

جنابت كى حالت ميں ہوائى جہاز ميں نماز ادا كرنا

9726

تاریخ اشاعت : 08-04-2008

مشاہدات : 6676

سوال

طويل مسافت كى فلائٹ ميں بعض اوقات كوئى مسافر سو جائے اور اسے نيند ميں احتلام ہو جائے، يا پھر مسافر ہوائى جہاز ميں سوار ہو اور اسے غسل جنابت ياد نہ رہا ہو، يا پھر دوران پرواز عورت حيض يا نفاس سے نماز فجر كے وقت پاك ہو جائے، يہ علم ميں رہے كہ فلائٹ اپنى جگہ پر نماز كا وقت نكل جانے كے بعد پہنچے گى، اور امن و سلامتى كا نظام ہوائى جہاز ميں غسل كرنے كى اجازت نہيں ديتا، وہاں غسل مكمل طور پر ممنوع ہے كيونكہ ليٹرين اس كى اہل ہى نہيں، ايسى صورت ميں كيا كيا جائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو ہوائى جہاز كے فرش پر تيمم كرنا ممكن ہو تو وہ تيمم كر لے، اور اگر تيمم كرنا ممكن نہ ہو، كہ فرش پر گردوغبار نہ ہو تو وہ نماز ادا كر لے چاہے بغير طہارت ہى، اور جب اس كے بعد طہارت پر قادر ہو تو طہارت كر لے.

ماخذ: ديكھيں: اعلام المسافرين ببعض آداب و احكام السفر ومايخص الملاحين الجويين تاليف فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين صفحہ نمبر ( 10 )