الحمد للہ.
" اس ميں كوئى شك نہيں كہ والد كا اپنى اولاد پر بہت بڑا اور عظيم حق ہے، ليكن جب آپ كى بيوى آپ كے والدين كے ساتھ نہيں رہنا چاہتى تو پھر آپ اسے ان كے ساتھ رہنے پر مجبور نہيں كر سكتے.
بلكہ آپ كے ليے ممكن ہے كہ آپ اپنى والدين كو اس سلسہ ميں راضى اور مطمئن كريں، كہ ہم عليحدہ رہتے ہوئے بھى آپ سے رابطہ ميں رہيں گے اور آپ اپنے والد كے ساتھ بقدر استطاعت حسن سلوك اور نيكى و احسان كريں " .
ماخوذ از: المنتقى من فتاوى الشيخ صالح الفوزان ( 3 / 405 )