الحمد للہ.
ثابت ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے گرہن كى نماز كے ليے " الصلاۃ جامعۃ " كے الفاظ كے ساتھ اعلان كرنے كا حكم ديا، اسے بخارى اور مسلم نے روايت كيا ہے.
اور اعلان كرنے والے كے ليے سنت يہ ہے كہ وہ اعلان تكرار كے ساتھ كرے حتى كہ اس كا خيال ہو كہ لوگوں نے اسے سن ليا ہے، ہمارے علم كے مطابق تو اس ميں كوئى حد مقرر نہيں.
اللہ تعالى ہى توفيق نصيب كرنے والا ہے.