جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

حرام طريقہ سے مال جمع كرنے والا شخص كيا كرے ؟

تاریخ اشاعت : 19-08-2006

مشاہدات : 4661

سوال

ايك شخص حرام كام ( حشيش كى تجارت ) ميں مشغول رہا، اور اس كے پاس مال كى كثرت ہو گئى اور اولاد بھى ہوئى، اس كى ملكيت ميں گاڑياں، زراعت، اور زمين سب كچھ حرام كى ہے، اب وہ توبہ كرنا چاہتا ہے، وہ بيوى، گاڑيوں اور كھيتوں كا كيا كرے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس حرام مال كو نيكى اور بھلائى كے كاموں ميں خرچ كر كے اس سے چھٹكارا حاصل كرلے.

اور رہا مسئلہ بيوى اور اولاد كا تو ان دونوں ميں اس پر كوئى حرج نہيں ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 14 / 29 )