سوموار 6 رجب 1446 - 6 جنوری 2025
اردو

اپنے ملک جانے کی نیت سے روزہ چھوڑنا

سوال

میں نے اپنے شہر سے عشاء کے بعد سفر کیا اوراسی دن واپس بھی آنا تھا میں تقریبا فجر کے بعد وہاں پہنچا میں نے اپنے میزبانوں کو کہا کہ ظہر کے وقت بیدار کریں کیونکہ میں واپس جانا چاہتا ہوں ، میں ظہر کےوقت اٹھا توانہوں نے دوپہرکا کھانا پیش کیا میں نے کھانے کے بعد سفر کرلیا اب اس میں کیاحکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ظاہرتویہ ہوتا ہے کہ آپ رمضان کے اس دن میں روزہ چھوڑنے کے بارہ میں سوال کررہے ہیں ، اورآپ کے سوال سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ نے ایک لمبا سفر کیا تھا کیونکہ سفر کئي گھنٹوں پر مشتمل تھا ، لھذا یہ مسافت سفر شمار ہوگي اورمسافر کے لیے رمضان میں روزہ چھوڑنا جائز ہے ، لیکن آپ اس دن کے بدلے میں ایک روزہ بطور قضاء رکھیں گے ۔

کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

اورجومریض ہویا سفر میں ہو تووہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے البقرۃ ( 185 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب