جمعرات 9 رجب 1446 - 9 جنوری 2025
اردو

مسجد کے کمرہ میں اعتکاف کرنا

سوال

کیا مسجد میں چوکیدار کا کمرہ یا زکاۃ کمیٹی کے کمرہ میں اعتکاف کرنا صحیح ہے ، آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ ان کمروں کے دروازے مسجدمیں ہیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مسجد میں پائے جانے والے کمرے جن کے دروازے مسجدمیں کھلتے ہوں وہ مسجد کے حکم میں ہی ہیں ، اس بنا پر ان میں اعتکاف کرنا صحیح ہے کیونکہ وہ مسجد کا ایک حصہ ہیں ۔

لیکن اگروہ مسجد کےباہربنے ہوئے ہوں چاہے ان کا دروازہ مسجد میں ہی کھلتا ہو اس میں اعتکاف کرنا صحیح نہيں ۔ .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 10 / 411 ) ۔