اتوار 23 جمادی اولی 1446 - 24 نومبر 2024
اردو

راستے میں سب لوگوں کے سامنے بیوی کا ہاتھ چومنا

6103

تاریخ اشاعت : 29-11-2004

مشاہدات : 9663

سوال

کیا میرے لیے راستے میں اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑنا جائز ہے ؟
بیوی سے محبت ظاہر کرنے کے لیے اس کا ہاتھ چومنے میں کیا ہے ( اگرچہ اس نے نقاب کیا ہوا اوردستانے بھی پہنے ہوئے ہوں ) ؟
میرے خیال میں عرب ممالک میں ایسا کوئي نہیں کرتا ، میں یہ جانتا چاہتا ہوں کہ آیا یہ ایک عادت اورعرف ہے یا کہ تقلید یا اس پر کوئي صحیح دلیل ملتی ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

یہ خلاف مروءۃ اوروقار کے خلاف ہے اورلوگوں کے سامنے گرے ہوئے کام اوربے شرمی کا اظہار ہے ، اس لیے کہ آپ جوکچھ کررہے ہيں وہ بیوی سے مباشرت کی ایک قسم ہے جوسب سے سامنے کررہے ہيں ، آپ اس سے اجتناب کریں ۔

اس طریقہ کے علاوہ بھی اس سے محبت کا اظہار کیا جاسکتا ہے ، اورجب آپ دونوں خلوت میں ہوں تو پھراحسن انداز میں جوچاہے کرتے پھرو ۔

اللہ تعالی ہمیں اورآپ کونیکی و بھلائي کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد