6357: سرکاری تعاون حاصل کرنے کے لیے ذرائع آمدن مخفی رکھنا


مجھے حکومت کی جانب سے مالی اعانت حاصل ہوتی ہے ، توکیا میرے لیے جائز ہے کہ میں اپنے ذرا‏ئع آمدن مخفی رکھوں ؟

Published Date: 2004-09-10

اگر مالی اعانت میں ان کی شرط ہوکہ انہیں آپ کے ذرا‏ئع آمدن کا علم ہونا چاہیے یا پھر یہ علم ہوکہ کمائي کتنی ہے ، توآپ کے لیے جائز نہیں کہ آپ ذریعہ آمدن ان سے مخفی رکھیں ۔

اوراسی طرح اگر یہ معلوم ہوجائے کہ وہ صرف محتاج اورضرورتمند کی اعانت کرتے ہیں اوروہ شخص محتاج اورضرورتمند نہ ہو تواس کے لیے یہ مالی اعانت حاصل کرنا جائز نہیں ۔

واللہ اعلم .

الشیخ محمد صالح المنجد
Create Comments