اتوار 23 جمادی اولی 1446 - 24 نومبر 2024
اردو

ایک خاتون نے کئی سالوں سے سفید سونے کی زکاۃ نہیں دی، تو اب کیسے زکاۃ دے؟

100176

تاریخ اشاعت : 23-08-2014

مشاہدات : 17169

سوال

میں نے اپنے سونے کی زکاۃ تین سال سے ادا نہیں کی، اور میرے پاس موجود تمام سونا سفید ہے، میں نے یہ سنا تھا کہ سفید سونا پلاٹینم ہوتا ہے، اس لئے اس پر زکاۃ نہیں ہے، مجھے ابھی کچھ عرصہ قبل معلوم ہوا تھا کہ سفید سونے پر بھی زکاۃ ہے، اسکے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اپنا سونا جمع کرکے اسکا وزن کرواؤنگی تا کہ میں سارے سونے کی تین سالہ زکاۃ ادا کر سکوں، لیکن کچھ سونا ایسا بھی ہے جو میں نے ایک سال کے بعد فروخت کردیا تھا، اور کچھ میں نے دو سال بعد فروخت کیا تھا، اور میں نے صرف اس لئے زکاۃ ادا نہیں کی تھی کہ میرے علم کے مطابق سفید سونے میں زکاۃ ہے ہی نہیں، تو اب میں اپنے اس سونے کی زکاہ کیسے ادا کروں جو میں نے ایک سال یا دو سال قبل فروخت کردیا تھا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

تجربہ کار لوگوں کے مطابق سفید سونا بھی عام سونے کی طرح سونا ہے، لیکن اس پر کچھ [کیمیائی ]مواد لگانے سفید ہوجاتا ہے، اگر معاملہ ایسے ہی ہے تو سفید سونے میں بھی نصاب پورا ہونے پر زکاۃ فرض ہوگی، چاہے سفید سونا نصاب کی مقدار میں موجود ہو، یا دیگر سونے کیساتھ ملا کر نصاب کے برابر پہنچتا ہو، جبکہ سونے کیلئے نصاب پچاسی (85) گرام ہے۔

اس میں سے چالیسواں (2.5٪) ادا کرنا ضروری ہے، چاہے زکاۃ اسی سونے سے ادا کی جائے یا مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت لگا کر نقدی دی جائے، چنانچہ اگر آپکے پاس موجود سونے کی قیمت مثال کے طور پر پانچ ہزار (5000) ریال ہے تو اس میں سے (2.5٪) ادا کرنے کیلئے ایک سو پچیس (125) ریال دینے ہونگے۔

اور آپ پر گذشتہ سالوں کی زکاۃ ادا کرنا بھی واجب ہے، جس کے لئے ہر سال کے آخر میں آپ کے پاس موجود سونے کا وزن معلوم کرکے اس سے زکاۃ ادا کرو گی۔

چنانچہ اگر آپ کے پاس پہلے سال میں مثال کے طور پر 200 گرام سونا تھا، پھر اس میں سے ایک سال کے بعد 50 گرام آپ نے فروخت کردیا،پھر دوسرے سال کے بعد مزید 50 گرام سونا فروخت کر دیا تو آپکو پہلے سال کی زکاۃ 200 گرام، دوسرے سال کی زکاۃ 150 گرام، اور تیسرے سال کی زکاۃ 100 گرام سونے سے [2.5٪]ادا کرنی ہوگی۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب