اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

تفریحی یا دعوتی مقاصد سے گرجا گھر میں جاناجائزہے؟

10108

تاریخ اشاعت : 22-02-2014

مشاہدات : 4717

سوال

سوال:ہمارے ہاں متعدد گرجا گھر موجود ہیں، کیا وہاں پر موجود پادریوں سے بحث و تمحیص کیلئے جانا جائز ہے؟ اور کیا اُسے دیکھنے یا اُنکے افعال دیکھنے کیلئے گرجا گھر جا سکتے ہیں؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اہل علم حضرات کیلئے گرجا گھر میں دعوتی مقاصد کے ساتھ جانا جائز ہے، جبکہ تفریحی مقاصد کیلئے جانا جائز نہیں؛ کیونکہ اسطرح جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پھر یہ بھی خدشہ ہے کہ کوئی مسلمان اُن سے متاثر ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر دینی تعلیمات سے نابلد ہوتو متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے، کہ وہ اُن کی جانب سے اُٹھائے جانے والے شبہات کا ازالہ نہیں کر پائے گا .

ماخذ: ماخوذ از: "فتاوى اللجنة الدائمة" ( 13/257)