جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

غير مستحق الاؤنس يا انعام لينے كے ليے حيلہ سازى كرنا

101650

تاریخ اشاعت : 18-02-2008

مشاہدات : 5270

سوال

ہمارے ملك ميں يونيورسٹى سے فارغ ہونے والے جب خاص فوج كام كرتے ہيں تو حكومت انہيں ماہانہ الاؤنس جارى كرتى ہے، تو ان ميں سے بعض افراد كسى كمپنى كے ساتھ معاہدہ كر ليتے ہيں تا كہ وہ يہ الاؤنس لے سكيں، اور پھر وہ اس كمپنى ميں كام نہيں كرتے، بلكہ وہ كوئى اور كام تلاش كرتے ہيں، چنانچہ اس مال كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب حكومت يہ تنخواہ اور الاؤنس اس كے ليے مخصوص كرتى ہے جو خصوصى فوج ميں كام كرينگے، كيونكہ عام مصلحت بھى اسى كا تقاضا كرتى ہے، تو اس الاؤنس كو بلا وجہ ايسے طريقہ سے حاصل كرنا جائز نہيں جس كى اجازت نہيں ہے، اس پر مستزاد يہ كہ اس اسلوب ميں جھوٹ اور جعل سازى ہے، اور يہ حرام ہے، مزيد فائدہ اور تفصيل معلوم كرنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 93579 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب