اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

دوسروں کوکسی کام سے روکنا اورخود اس کا ارتکاب کہیں نفاق تونہیں ؟

سوال

جب میں اپنے بھائیوں کوایک برائ سے منع کروں لیکن میں خود وہ برائ کرتا رہوں توکیا میں منافق شمارہوں گا ؟
جواب دے کرمستفید فرمائيں اللہ تعالی آپ کوجزاۓ خیرفرماۓ ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

آّپ پر واجب ہے کہ گناہوں اورمعاصی سے توبہ کریں اوراپنے بھائیوں کو بھی اس نصیحت کریں ، اورآّپ کے لیے معاصی پرقا‏ئم رہنا اوراپنے بھائیوں کونصیحت ترک کردینا جائزنہيں اس لیے کہ یہ دومعصیتوں کوجمع کرنا ہے ۔

تواس سے آّّپ اللہ تعالی کے ہاں توبہ کرنے کے ساتھ اپنے بھائیوں کونصیحت بھی کرتے رہیں ، تواس طرح آپ منافق نہیں ہونگے ، لیکن آّپ ایک فعل کا ارتکاب کررہے ہیں جس کی اللہ تعالی نے مذمت کی اور اس کے فاعل پرعیب لگاتے ہوۓ کچھ اس طرح فرمایا ہے :

اے ایمان والو ! تم وہ بات کیوں کہتے ہوجوخود نہیں کرتے ، تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اللہ تعالی کوسخت ناپسند ہے الصف ( 2 - 3 ) ۔

اوراللہ تعالی کا ایک اورمقام پرکچھ اس طرح فرمان ہے :

کیا لوگوں کوتوبھلائیوں کا حکم دیتے ہو ؟ اورخود اپنے آپ کوبھول جاتے ہو باوجود یکہ تم کتاب پڑھتے ہو کیا تم میں اتنی بھی سمجھ نہیں ۔  .

ماخذ: دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 12 / 268 )