سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

عبداللہ ھرری حبشی کے متعلق سوال

10216

تاریخ اشاعت : 29-06-2003

مشاہدات : 8341

سوال

کیا عبداللہ ھرری حبشی نے اسلام کی خدمت کی ہے یا کہ اسے نقصان پہنچایا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


مذکورہ شخص ایک بہت ہی برا اور اس دور میں بدعت اور گمراہی کی جڑ اور ان کا سرخیل ہے ، اس نے اپنے آپ اور اپنے پیروکاروں کو مسلمانوں کے اس عقیدہ کو جس پر نبی صلی اللہ تعالی اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور تابعین عظام رحمہم اللہ تعالی تھے اسے تباہ کرنے کے لۓ تیار کررکھا ہے ، اور افقھیات میں انہوں نے اپنے لۓ ایک فاسد مذھب بنایا ہواہے جو کہ ہر شاذ اور ردی قول پر مشتمل ہے جس کی کتاب و سنت میں کو‎ئ سند ہی نہیں ملتی ، اور ان کی اعتقادی اور عملی بہت ہی شنیع غلطیاں ہيں اور اسی طرح وہ دین اسلام کے آئمہ پر سب و شتم کرتے ہیں ۔

توہرجگہ اور ہر ملک کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اس گمراہ فرقہ اور ان کے منحرف شدہ افکار اور شاذ قسم کی آراء سے بچ کر رہیں ۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس فرقہ کے شراور دوسروں کے شرسے مسلمانوں کومحفوظ رکھے ، بیشک وہ اس پر قادر ہے ۔ .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 12 / 308 )