اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

صحراء میں ملنے والی بکری کا کیا کرے

10284

تاریخ اشاعت : 14-05-2004

مشاہدات : 5194

سوال

مجھے صحراء میں ایک گمشدہ بکری ملی ہے میں اس کا کیا کروں خاص طور پرجب میں اس کا مالک ملنے تک اسے رکھوں تومجھے اس کے چارے وغیرہ کا خرچہ کرنا پڑے گا اوریہ بھی ہوسکتا ہے اس کا مالک ملے ہی نہ ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

جب کسی کوگمشدہ بکری ملے توبہتر یہ ہے کہ وہ اس کی قیمت کا اندازہ لگا کراسے ذبح کرکے کھا لے ، یا پھراسے بیچ کراس کی قیمت اپنے پاس محفوظ کرلے ، یا پھر اسے پہچان کی مدت تک اپنے پاس رکھے ۔

گمشدہ بکری کونہ پکڑنا اوراسے ویسے ہی چھوڑ دینا اسے ہلاک کرنے کے مترادف ہے ، اگرتو اس کا مالک آجا‌‌ۓ وہ اسے واپس لے جاۓ گا یا پھر اس کی قیمت حاصل کرلے گا اوراگر مالک نہیں آتا تووہ بکری اسی کی ہے جس نے اسے پکڑا ہو ۔ .

ماخذ: دیکھیں کتاب : تیسیر العلام شرح عمدۃ الاحکام ص ( 775 ) ۔