جمعہ 1 ربیع الثانی 1446 - 4 اکتوبر 2024
اردو

جب خاوند اوربیوی دونوں اسلام قبول کرلیں تو عقدنکاح کی تجدید نہیں ہوگي

1037

تاریخ اشاعت : 30-04-2004

مشاہدات : 5217

سوال

جب خاوند اوربیوی دونوں اسلام قبول کرلیں تو کیا ان کا نکاح دوبارہ کرنا واجب ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

( کفار کا نکاح صحیح ہے اورجب وہ مسلمان ہوجائیں تو وہ اسی نکاح پررہیں گے ۔۔۔ ان کے عقد نکاح کی صفت اورکیفیت کو نہیں دیکھا جائےگا اورنہ ہی ان کے نکاح کے لیے مسلمان کے نکاح کی شرطیں معتبر شمار ہوں گی کہ اس کے لیے بھی ولی اورگواہ ، اورایجاب وقبول وغیرہ ہونا ضروری ہے اس میں مسلمانوں کے مابین کسی بھی قسم کا اختلاف نہیں ۔

ابن عبدالبر رحمہ اللہ تعالی کہتے ہيں :

علماء کا اس پر اجماع ہے کہ جب خاوند اوربیوی دونوں ایک وقت میں اکٹھے مسلمان ہوجائیں تو وہ اپنے نکاح پر ہی رہيں گے جب تک کہ ان میں کسی نسب اور رضاعت کی ممانعت نہ ہو ۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عھد میں بہت ساری خلقت مسلمان ہوئي اوران کی عورتیں بھی مسلمان ہوگئيں اورانہیں انہیں کے نکاح پر قائم رکھا گيا ، اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کے نکاح کی شروط کے بارہ میں سوال بھی نہيں کیا اور نہ ہی اس کی کیفیت کے بارہ میں پوچھا ، یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو تواترکے ساتھ معلوم ہے ۔۔۔۔۔ )

واللہ اعلم .

ماخذ: المغنی ( 10 / 5 )