اتوار 10 ربیع الثانی 1446 - 13 اکتوبر 2024
اردو

نعش برف بن چکی ہو تو اسے غسل کیسے دیں کیا صرف پانی بہانا کافی ہو گا؟

سوال

ایک شخص اسپتال میں فوت ہو گیا تو اسے کولڈ اسٹور میں تین دن تک رکھنا پڑا، پھر جب اس کی تدفین کی دفتری کار روائی مکمل ہوئی تو اسے کولڈ اسٹور سے نکالا گیا، اس وقت تک اس کی نعش برف بن چکی تھی، غسل دینے والے نے اسے اسی حالت میں غسل دے دیا؛ کیونکہ وہ میت کو بٹھا نہیں سکتا تھا، نہ ہی اسے حرکت دے سکتا تھا کہ اگر پیٹ میں کوئی ہوا وغیرہ ہو تو نکل جائے ایسا کچھ بھی نہیں ہو سکتا تھا، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اگر معاملہ ایسے ہی جیسے کہ سوال میں ذکر کیا گیا ہے تو پھر میت کو کولڈ اسٹور سے نکالنے کے بعد جس طرح سے غسل دیا گیا ہے وہ صحیح اور کافی ہے۔

اللہ تعالی عمل کی توفیق دے، درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد، آپ کی آل اور تمام صحابہ کرام پر۔" ختم شد
الشیخ عبد العزیز بن باز     الشیخ عبد الرزاق عفیفی     الشیخ عبد اللہ غدیان

فتاوی دائمی فتوی کمیٹی : (8/358)

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب