الحمد للہ.
جب خاوند اپنى بيوى كو كہے: تم مجھ پر حرام، اور اس نے اس كا مقصد نہ تو طلاق ہو اور نہ ہى ظھارن تو اہل علم كى كلام ميں راجح يہ ہے كہ اس كا حكم قسم والا ہوگا، اور اس سے نہ تو طلاق ہوگى اور نہ ہى ظھار.
اس كا تفصيلى بيان سوال نمبر ( 81984 ) كے جواب ميں بيان ہو چكا ہے، آپ اس كا مطالعہ كريں.
اس بنا پر؛ جب آپ كى بيوى نے اس عورت سے كلام كى تو آپ كو قسم كا كفارہ ادا كرنا ہوگا، قسم كے كفارہ كى تفصيل معلوم كرنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 45676 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.
واللہ اعلم .