منگل 11 جمادی اولی 1446 - 12 نومبر 2024
اردو

روزوں کے فدیے کا کھانا غیر مسلموں کو کھلا سکتا ہے؟

سوال

ایک بیمار شخص پر روزوں کے فدیے میں کھانا کھلانا فرض ہے، تو کیا یہ کھانا غیر مسلموں کو دیا جا سکتا ہے؛ کیونکہ وہ شخص غیر مسلم ملک میں رہتا ہے۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اگر انسان کسی غیر اسلامی ملک میں ہو اور اس پر فدیے میں کھانا کھلانا واجب ہو جائے تو اگر اسی ملک میں مستحق مسلمان بھی موجود ہوں تو انہیں کھانا کھلا دے، وگرنہ فدیے  کو کسی ایسے مسلمان ملک میں تقسیم کروائے جہاں کے مسلمانوں کو کھانے کی ضرورت ہے۔ واللہ اعلم" ختم شد
"مجموع فتاوى ابن عثیمین" روزوں سے متعلقہ فتاوی(112) ۔

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب