ہفتہ 22 جمادی اولی 1446 - 23 نومبر 2024
اردو

شوال كے چھ روزے شوموار اور جمعرات كو ركھنے

سوال

كيا يہ صحيح ہے كہ ميں سوموار اور جمعرات كے روزے كا ثواب حاصل كرنے كے ليے شوال كے چھ روزے سوموار اور جمعرت كے دن روزہ ركھ لوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جى ہاں اس ميں كوئى حرج نہيں، ان شاء اللہ آپ كے ليے شوال كے چھ اور سوموار اور جمعرات كے روزوں كا ثواب لكھا جائيگا.

شيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" جب يہ اتفاق ہو جائے كہ شوال كے چھ روزے سوموار اور جمعرات كے دن ركھے جائيں تو ان شاء اللہ شوال كے چھ روزوں كى نيت سے دونوں اجر حاصل ہو جائنگے، يعنى شوال كے چھ اور سوموار اور جمعرت كے روزے كى نيت سے.

كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" اعمال كا دارومدار نيتوں پر ہے، اور ہر آدمى كے ليے وہى ہے جو اس نے نيت كى ہو " انتہى

فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب