"اگر تو میت کے اہل خانہ مسلمان ہیں تو پھر ان کے ساتھ تعزیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ اس کے اہل خانہ مسلمان ہیں اور انہیں دکھ بھی ہے، ان کے ساتھ تعزیت کرنا ان کا حق بنتا ہے۔
اور لیکن اگر اہل خانہ کافر ہیں تو پھر مصلحت کو مد نظر رکھا جائے گا، چنانچہ اگر ان کی تعزیت کرنے سے ان کی تالیف قلبی ہوتی ہے، اور ان کافروں کے دلوں میں مسلمانوں کے متعلق ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبات پیدا ہوں گے تو پھر تعزیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ چنانچہ اگر تعزیت کرنے کا کوئی فائدہ نہ ہو تو پھر تعزیت کرنے کا فائدہ نہیں ہے۔" ختم شد
"الإجابات على أسئلة الجاليات" (1/14، 15)