بدھ 15 ربیع الاول 1446 - 18 ستمبر 2024
اردو

حج اور عید کی قربانی کیلیے جانور کی کتنی عمر ضروری ہے؟

سوال

کیا ہدی [حج کی قربانی] کیلیے کسی عمر کا تعین ہے کہ اس سے چھوٹی عمر کا جانور ذبح کرنا جائز نہ ہو؟ اور اللہ تعالی کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے: فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ [البقرة: 196]

جواب کا متن

الحمد للہ.

"شرعی دلائل اس بات پر موجود ہیں کہ بھیڑ کا چھ ماہ  کا بچہ ، اور ایک سالہ بکری،  دو سالہ گائے، اور پانچ سالہ اونٹ سے کم عمر جانور ہدی [حج کی قربانی] یا عید کی قربانی میں  کفایت نہیں کرے گا، مذکورہ قرآنی آیت میں  میسر قربانی سے یہی مراد ہے؛ کیونکہ کتاب و سنت کے دلائل ایک دوسرے کی وضاحت کرتے ہیں۔

اللہ تعالی توفیق دینے والا ہے، درود  و سلام ہوں ہمارے نبی محمد، آپ کی آل ، اور صحابہ کرام  پر" ختم شد

دائمی کمیٹی  برائے علمی تحقیقات و فتاوی

شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز، شیخ عبد الرزاق عفیفی، شیخ عبد اللہ بن غدیان ، شیخ عبد اللہ بن قعود"

"فتاوى اللجنة الدائمة" (11/376)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب