جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

ايام بيض پر سوموار اور جمعرات كے روزے كى فضيلت

109217

تاریخ اشاعت : 13-06-2011

مشاہدات : 7283

سوال

ميرى والدہ ايك طويل عرصہ سے سوموار اور جمعرات كا روزہ ركھ رہى ہيں، اور اب وہ يہ معلوم كرنا چاہتى ہيں كہ يہ عمل افضل ہے يا كہ ہر ماہ ايام بيض كے تين روزے ركھنا افضل ہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

يہ عمل افضل اور بہت زيادہ ہے؛ اور ماہانہ تين روزے ركھنا اس ميں داخل ہيں، نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم بھى سوموار اور جمعرات كا روزہ ركھا كرتے اور آپ نے فرمايا:

" يہ دو دن ايسے ہيں جن ميں اعمال اللہ سبحانہ و تعالى كے سامنے پيش كيے جاتے ہيں، ميں يہ پسند كرتا ہوں كہ جب ميرے اعمال پيش كيے جائيں تو ميں روزے سے ہوں "

اللہ سبحانہ و تعالى ہى توفيق دينے والا ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب