اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

طواف وداع حج کی تکمیل کے بعد ہی صحیح ہو گا۔

سوال

کیا یہ ٹھیک ہے کہ حاجی طواف وداع 12 تاریخ کی صبح کو کر لے اور پھر واپس منی میں آ کر جمرات کو کنکریاں مارے اور پھر اپنے علاقے کو کوچ کر جائے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"طواف وداع حج کا آخری عمل ہے، اس لیے حج کے کسی رکن سے پہلے طواف وداع نہیں ہو سکتا؛ کیونکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے کہ: (لوگوں کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ میں گزرنا چاہیے)
اللہ تعالی عمل کی توفیق دینے والا ہے، درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد، آپ کی آل اور تمام صحابہ کرام پر" ختم شد
دائمی کمیٹی برائے فتوی و علمی تحقیقات

الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز، الشیخ عبد الرزاق عفیفی، الشیخ عبد اللہ غدیان، الشیخ عبد اللہ بن قعود

دائمی فتوی کمیٹی: (11/302)

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب