الحمد للہ.
اگر انسان اپنے شہر سے تقريبا سو كلو ميٹر كا سفر كرے تو وہ سفر كے احكام قصر، اور روزہ افطار كرنا، اور نمازيں جمع كرنا، تين يوم موزوں پر مسح كرنا ان احكام پر عمل كر سكتا ہے، كيونكہ يہ مسافت سفر كى مسافت شمار ہو گى، اور اسى طرح جمہور علماء كے ہاں تقريبا اسى كلو ميٹر مسافت كا سفر كرنے والا شخص بھى مسافر ہو گا.
واللہ اعلم .