اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

آیات لکھ کر جسم سے باندھنے کا حکم

سوال

کاغذ پر قرآنی آیات اور اذکار لکھ کر انہیں جس کے کسی حصے مثلاً: سینے وغیرہ پر چسپاں کرنے کا کیا حکم ہے، ان کاغذوں کو بسا اوقات طے کر کے ڈاڑھ پر بھی رکھتے ہیں، یا شرعی دعاؤں پر مشتمل حرز لکھ کر انہیں چمڑے کے تعویذ میں رکھنا یا بستر کے نیچے ، یا کسی اور جگہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اسی طرح اگر تعویذ قرآنی آیات، اذکار اور دعاؤں پر مشتمل ہوں تو ان کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

قرآنی آیت یا دعائیں لکھ کر کاغذ کو پورے جسم پر یا کسی عضو پر باندھنا یا چسپاں کرنا یا ایسے کاغذ کو بستر وغیرہ کے نیچے رکھنا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ یہ ممنوعہ تعویذوں میں شامل ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے: (جس نے تعویذ لٹکایا ، اللہ تعالی اس کے مقاصد پورے نہ کرے) اور اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ بھی فرمان ہے کہ: ([شرکیہ] دم، تعویذ اور میاں بیوی میں محبت کے تعویذ شرک ہیں)

واللہ اعلم

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء