جمعرات 25 جمادی ثانیہ 1446 - 26 دسمبر 2024
اردو

بيوہ عورت كا دوران عدت زعفران والى چائے پينے كا حكم

112045

تاریخ اشاعت : 12-06-2009

مشاہدات : 9789

سوال

دوران عدت عورت كے ليے زعفران والى چائے اور قہوہ پينے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جس عورت كا خاوند فوت ہو جائے اسے دوران عدت زيبائش و خوبصورتى اختيار كرنے اور خوشبو لگانے سے اجتناب كرنا چاہيے، اور زعفران خوشبو كى ايك قسم ہے، اس ليے اگر قہوہ اور چائے ميں ڈالنے سے اس كى خوشبو ختم ہو جاتى ہے تو اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن اگر اس كى خوشبو باقى رہتى ہے تو عورت كو دوران عدت اس سے اجتناب كرنا چاہيے.

شيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ اس كے متعلق دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:

" اگر اس كى يعنى زعفران كى خوشبو باقى ہو تو عورت كے ليے پينا جائز نہيں، كيونكہ اس كى خوشبو اس كے منہ سے آئيگى، ليكن اگر زعفران پكانے سے خوشبو ختم ہو جائے تو اس ميں كوئى حرج نہيں " انتہى

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كا جواب ديكھنے كے ليے آپ درج ذيل لنك پر كلك كريں:

http://www.ibnothaimeen.com/all/noor/article_8804.shtml

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب