اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

بڑے چچا كى موجود ہونے كے باوجود چھوٹے چچا نے شادى كر دى

112155

تاریخ اشاعت : 15-01-2012

مشاہدات : 3879

سوال

ايك كنوارى عورت كا نہ تو والد ہے اور نہ ہى بھائى، ليكن اس كے چچا ہيں، اس لڑكى كے ليے ايك شخص كا رشتہ آيا تو بڑے چچا كے موجود ہونے كے باوجود چھوٹے چچا نے اس كى شادى كر دى، كيا يہ نكاح صحيح ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو واقعتاً ايسا ہى ہے كہ عورت كا باپ اور بھائى نہيں تھے، چنانچہ جب اس كے بھتيجے نہ ہوں تو عورت كے چھوٹے چچا كا اس عورت كى كسى اور سے شادى كرنا صحيح ہے، چاہے بڑا چچا موجود بھى ہو، ليكن شرط يہ ہے كہ چھوٹا چچا عاقل و بالغ ہو اور اس عورت كى شادى كفوء كے ساتھ لڑكى كى رضامندى سے كرے.

كيونكہ جب ولى درجہ اور رتبہ ميں برابر ہوں تو ان ميں سے كسى ايك كا بھى شادى كرنا صحيح ہے، صرف بڑى عمر والے كو مقدم كرنا مستحب ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ محمد بن ابراہيم آل شيخ رحمہ اللہ .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب