اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم مخلوق میں سب سے پہلے پیدا کیۓ گۓ ہيں‎ ۔

11452

تاریخ اشاعت : 27-05-2003

مشاہدات : 6402

سوال

کیا مسلمان کیلۓ یہ جائز ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائ کرتے ہوۓ یہ کہہ دے کہ اے اللہ تعالی کی سب سے پہلی مخلوق ؟ ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

محمد صلی اللہ علیہ وسلم مخلوقات میں سب سے افضل اوررتبہ کے اعتبارسے بھی سب سے اعلی وارفع ہیں لیکن وہ مخلوقات میں سےسب سے پہلے نہیں ، بلکہ اللہ تعالی جو چیز سب سے پہلے پیدا فرمائ وہ عرش ہے ، نہ تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اورنہ ہی آدم علیہ السلام ۔

اور جویہ روایت پیش کی جاتی ہے کہ ، اللہ تعالی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نور سے پیدا کیا اور ان کا نام اپنے نام کے ساتھ ملایا ، اور جب آدم علیہ السلام کوپیدا کیااوراس میں روح ڈالی گئ تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کانام عرش کے پاس لکھا ہوا دیکھا ۔

تو ان روایات میں سے کوئ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم ثابت نہیں اورنہ ہی کوئ صحیح ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ .

ماخذ: فتاوی فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن حمید ص / 16