سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

حلال اور حرام ميں استعمال ہونے والا پروگرام تيار كرنا

11517

تاریخ اشاعت : 25-06-2005

مشاہدات : 4506

سوال

ميں ايك كمپنى كى ويب سائٹ ڈيزائن يا اس كے ليے كمپيوٹر پروگرام تيار كرنا چاہتا ہوں، مجھے علم ہے كہ اس كمپنى كے كچھ كام حلال اور كچھ حرام ہيں.
تو كيا ميرے ليے يہ كام كرنا جائز ہے، يہ علم ميں ركھيں كہ ميں خود تو حرام كام نہيں كرونگا، بلكہ صرف پروگرام تيار كرونگا يا ويب سائٹ ڈيزائن اور اسے وہ اپنے كام ميں استعمال كرينگے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح عثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:

اگر تو كمپنى كے كام غالب طور پر حرام ہيں؛ تو اس كے ليے يہ كام كرنا جائز نہيں.

اور اگر كمپنى كے كاموں ميں زيادہ كام مباح اور جائز ہيں اور يہ غالب ہيں؛ تو اس كے ليے ايسا كرنا جائز ہے.

اور اگر دونوں كام برابر ہيں تو پھر بچاؤ كو مد نظر ركھتے ہوئے تغليبا يہ كام نہ كرے. انتھى.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد