اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

شادى كرنا افضل ہے يا حج كرنا

سوال

كيا فريضہ حج اور عمرہ كى ادائيگى افضل ہے يا كہ كنوارے شخص كے ليے شادى كرنا افضل ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر آپ كو زنا ميں پڑنے كا خدشہ ہے تو آپ فريضہ حج اور عمرہ كى ادائيگى پر شادى كو مقدم كريں، اور اگر آپ كو ايسا كوئى خدشہ نہيں تو آپ فريضہ حج و عمرہ كو شادى پر مقدم كريں.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

ماخذ: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 18 / 13 )