ہفتہ 4 ربیع الاول 1446 - 7 ستمبر 2024
اردو

اگر بارش ہو تو كيا ہم رمضان ميں مغرب كے ساتھ نماز عشاء اور تراويح جمع كر سكتے ہيں ؟

سوال

جب رمضان المبارك ميں مغرب كے وقت بارش ہو تو كيا ہم مغرب اور عشاء جمع نہ كريں، يا مغرب كو عشاء كے ساتھ جمع كر ليں اور نماز تروايح مؤخر كر ديں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ تعالى كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:

ان شاء اللہ معاملہ ميں وسعت ہے، ( اور اس حالت ميں ) جمع كرنے سے بہت سے لوگوں كى مصلحتيں فوت ہو جائيں گى. انتہى

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد