الحمد للہ.
ناخن تراشنے مشروع ہيں، كيونكہ ناخن تراشنا فطرتى خصلت ميں شامل ہوتا ہے، اور تراشنے كے بعد انہيں پھينكنے ميں كوئى حرج نہيں اور انہيں دفن كرنا ضرورى نہيں ہے، اور اگر وہ اسے كوڑے دان ميں پھينك دے، يا پھر دفن كردے تو اس ميں كوئى حرج نہيں.
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 5 / 174 ).
ليكن اگر يہ ڈر ہو كہ يہ ناخن جادوگروں كے ہتھے چڑھ جائينگے تو پھر انہيں وہاں پھينكے يا دفن كرے جہاں سے ان كے ہاتھ نہ لگيں.
واللہ اعلم .