جمعرات 25 جمادی ثانیہ 1446 - 26 دسمبر 2024
اردو

وضوء كى دعائيں

سوال

كيا دوران وضوء شرعى طور پر كوئى دعاء ثابت ہے يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے دوران وضوء كوئى دعا ثابت نہيں، نہ تو وضوء كے اعضاء دھوتے وقت اور نہ ہى مسح كرتے وقت، اس كے متعلق جتنى بھى دعائيں بيان كى جاتى ہيں وہ سارى اپنى طرف سے ايجاد كردہ اور بدعت ہيں اس كى كوئى دليل نہيں ملتى.

بلكہ صرف مشروع تو يہ ہے كہ وضوء كے شروع ميں بسم اللہ اور وضوء كرنے كے بعد كلمہ شھادت:

أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله

ميں گواہى ديتا ہوں كہ اللہ تعالى كے علاوہ كوئى معبود برحق نہيں، وہ اكيلا ہے اس كا كوئى شريك نہيں، اور ميں گواہى ديتا ہوں كہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اس كے بندے اور رسول ہيں.

اور اس كے بعد درج ذيل دعاء پڑھى جائے:

اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين

اے اللہ مجھے توبہ كرنے والوں اور پاك صاف رہنے والوں ميں شامل فرما.

ماخذ: ديكيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 5 / 205 )