الحمد للہ.
یہاں اس نمازی کی کیفیت کے مطابق عمل ہو گا کہ اگر آپ کے نماز سے فراغت پانے کا انتظار کرنے سے اسے مزید نقصان ہو سکتا ہے تو پھر اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے نماز توڑ دیں گے، اور اگر آپ کے نماز مکمل کرنے کی وجہ سے اسے نقصان نہیں ہو گا تو پھر نماز مکمل کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کریں۔ واللہ اعلم
فتوی از الشیخ عبد اللہ الغدیان
ایسی حالت میں آپ اپنے ظن غالب کے مطابق عمل کریں کہ آپ کے نماز مکمل کرنے کی وجہ سے اسے نقصان ہو گا یا نہیں۔
واللہ اعلم