جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

کیا جسم پرگدوانا حج کی ادائيگي میں مانع ہے

سوال

جسم پرگدوانے کاحکم کیا ہے ، اورجب کوئي گدوانے والا شخص حج کرنے کا ارادہ کرے توکیا یہ فریضہ حج میں مانع ہوگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جسم میں گدوانا حرام ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے بال ملوانے اورملانے ، اورگودنے اورگدوانے والی عورت پر لعنت فرمائي ۔

اوروشم یعنی گدوانایہ ہے کہ رخسار یا ہونٹ یا جسم کے کسی دوسرے حصہ کوسبزیا نیلے یا سیاہ رنگ سے تبدیل کیا جائے ، اورگدوانا حج کی ادائيگي میں مانع نہيں ہے  .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 5 / 198 ) ۔