بدھ 24 جمادی ثانیہ 1446 - 25 دسمبر 2024
اردو

کیا عورت پر اپنے خاوند کا کھانا پکانا واجب ہے

12539

تاریخ اشاعت : 07-03-2004

مشاہدات : 11641

سوال

کیا بیوی پر واجب ہے کہ وہ اپنے خاوند کا کھانا پکائے ؟
اوراگر وہ یہ کام نہیں کرتی توکیا وہ اس کی وجہ سے گنہگار ہوگی ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

شیخ ابن جبرین حفظہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

مسلمانوں میں آج تک یہ معروف چلا آرہا ہے کہ بیوی خاوند کی خدمت کرتی چلی آرہی ہے اوروہ خدمت عادتا معلوم ہے کھانا پکانا ، کپڑے وغیرہ دھونا ، اوربرتن صاف کرنا ، گھر کی صفائي کرنا اوراسی طرح جو مناسب کام ہیں وہ کرنا ، اوریہ کام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے آج تک معروف ہے اورہوتا چلا آرہا ہے جس کا کوئي شخص بھی انکار نہیں کرسکتا ۔

لیکن بیوی کومشقت اورتکلیف میں ڈالنا نہیں چاہیے بلکہ یہ سب کچھ وہ حسب استطاعت و قدرت عادت کے مطابق کرے گی اس سے زيادہ اس پر ڈالنا لائق نہيں ۔اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔

دیکھیں : فتاوی العماء فی عشرۃ النساء ص ( 20 ) ۔

آپ مزيد تفصیل دیکھنے کے لیے سوال نمبر ( 10680 ) کے جواب کا بھی مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد