جمعرات 9 شوال 1445 - 18 اپریل 2024
اردو

كيا سہاگ رات ہم بسترى كرنا واجب ہے ؟

127586

تاریخ اشاعت : 19-06-2011

مشاہدات : 20309

سوال

ميں يہ معلوم كرنا چاہتا ہوں كہ كيا سہاگ رات ميں بيوى سے ہم بسترى كرنا واجب ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مرد پر سہاگ رات ميں بيوى سے جماع كرنا واجب نہيں بلكہ خاوند اور بيوى كو حق حاصل ہے كہ وہ اسے مؤخر كر سكتے ہيں جب وہ مناسب سمجھيں حقوق كى ادائيگى كريں.

ليكن عمومى طور پر جماع واجب ہے، اور خاوند اور بيوى دونوں كا حق ہے، اس ليے بيوى كو چاہيے كہ جب اس كا خاوند جماع كرنا چاہے وہ كرنے دے، ليكن اگر ايسا كرنے ميں كوئى ضرر ہو تو پھر نہيں.

اور اسى طرح خاوند كو بھى چاہيے كہ وہ بيوى سے بقدر كفائت جماع كرے جس ميں نہ تو اس كے جسم ميں كمزورى آئے اور نہ ہى معيشت كے آڑے آئے.

مزيد آپ سوال نمبر ( 1078 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب