جمعہ 19 رمضان 1445 - 29 مارچ 2024
اردو

كيا خيراتى تنظيموں كى ملكيتى اشياء وقف شمار ہونگى ؟

12845

تاریخ اشاعت : 07-09-2005

مشاہدات : 4149

سوال

كيا مساجد كى لائبريريوں، اور خيراتى تنظيموں كى گاڑياں وقف شمار ہونگى يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مندرجہ بال سوال ہم نے فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن بن جبرين حفظہ اللہ تعالى كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:

وقف شمار ہونگى، اس مالك كےليے يہ گاڑياں واپس لينى جائز نہيں ہيں.

آپ نے يہ گاڑى يا يہ بس طالب علموں يا طالبات كے آنے جانے، يا مردے منتقل كرنے كے ليے ايمبولينس وقف كى تو آپ كو واپس لينے كا حق نہيں، بلكہ جب تك ان گاڑيوں سے فائدہ ليا جاتا رہے گا آپ كا اجروثواب جارى رہے گا .

ماخذ: فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن بن جبرين