ہفتہ 27 جمادی ثانیہ 1446 - 28 دسمبر 2024
اردو

میاں بیوی کے تعلقات پرجادو کا اثر

13005

تاریخ اشاعت : 21-05-2004

مشاہدات : 10243

سوال

کیا میاں بیوی کے تعلقات پر جادو کا اثر ہوتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جادوگر کچھ ایسے امور سے کام لیتے ہیں جن کے ساتھ وہ لوگوں پر جادو کرتے ہیں تو بعض اوقات ان کا جادو خیالی ہوتا ہے ۔

فرمان باری تعالی ہے :

"ان کو یہ خیال گزرنے لگا کہ ( ان کی رسیاں اور لکڑیاں )ان کے جادو کے زور سے بھاگ دوڑ رہی ہیں " طہ 22

اور ایسے اعمال کرتے ہیں جن کی بناء پر لوگوں کی آنکھوں میں سارے منظر بدل جاتے ہیں حتی کہ وہ چیزوں کو اپنی اصلی حالت کے علاوہ دوسری حالت میں دیکھتے ہیں ۔

سورہ اعراف میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے :

"جب انہوں نے ڈالا تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کر دیا ( نظر بند کر دی ) اور ان پر ہیبت غالب کر دی اور بہت بڑا جادو کر دیا " الاعراف 116

تو وہ ایسے کام کرتے ہیں جو کہ آنکھوں کو جادو کرتی ہیں حتی کہ وہ رسی کو سانپ اور لاٹھی کو چلتا ہوا سانپ دیکھتے ہیں حالانکہ وہ سانپ نہیں بلکہ لاٹھی یا رسی ہے اور ایسے ہی وہ لوگوں پر دوسرے امور کے ساتھ بھی جادو کرتے ہیں جس سے آدمی اپنی بیوی اور بیوی اپنے خاوند سے بغض کرنے لگتی ہے تو ان کی آنکھوں پر جادو کرتے ہیں اور انہیں ایسی خبیث دوائیاں دیتے ہیں جو کہ وہ شیطانوں سے حاصل کرتے ہیں اور شیطانوں کو پکار کر اور پھونکیں مار کر گرہیں لگاتے ہیں اور ان شیطانوں سے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لۓ شیطانوں سے مدد مانگتے ہیں ۔

تو آدمی کو یہ خیال گزرنے لگتا ہے کہ یہ اس کی معروف بیوی نہیں ہے اور وہ اسے بڑی قبیح صورت میں دیکھتا اور اس سے نفرت کرنے اور بغض رکھنے لگتا ہے اور اسی طرح بیوی کو یہ خیال گزرنے لگتا ہے کہ یہ اس کا خاوند نہیں جو کہ معروف ہے اور اسے بہت ہی بری اور ڈراونی میں دیکھتی ہے ان اسباب کی بناء پر جو کہ ان مجرموں سے وقوع پذیر ہوتے ہیں ۔

تو ان کا جادو دو قسموں کا ہے :

ایک قسم تو لوگوں کی آنکھوں پر خیال اور تبدیلی کر کے جس کی بناء پر وہ چیزوں کو اصلی حالت کے علاوہ دوسری شکل میں دیکھتے ہیں ۔

دوسری قسم ہٹانا اور نرمی کرنا تو یہ گرہیں لگا کر اور پھونکوں اور ان دوایوں کے ساتھ جو کہ وہ شیطانوں کے مشورہ اور ان کی مزین کردہ اشیاء اور جن کی طرف وہ انہیں بلاتے ہیں ان سے تیار کرتے ہیں ۔

اور یہ دوسری قسم سے آدمی اپنی بیوی سے محبت یا پھر بغض کرنے لگ جاتا ہے یا بیوی خاوند سے محبت یا بغض کرنے لگتی ہے اور ایسے ہی لوگ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تو اسی لۓ اللہ تعالی نے ہمارے لۓ گرہوں میں پھونکے لگانے والوں سے پناہ مانگنا مشروع کیا ہے اور ہر قسم کے شر سے پناہ مانگنا مشروع کیا ہے ۔ .

ماخذ: دیکھیں / کتاب مجموع فتاوی ومقالات متنوعہ - تالیف : فضیلۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تعالی &#