منگل 14 ربیع الاول 1446 - 17 ستمبر 2024
اردو

يوتھ ہيٹ پہننا

13209

تاریخ اشاعت : 02-07-2008

مشاہدات : 6397

سوال

نوجوانوں كو ديكھا گيا ہے كہ ہيٹ پہنتے ہيں اس كے متعلق آپ كى رائے كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

كسى بھى مسلمان شخص كے ليے جائز نہيں كہ وہ لباس وغيرہ ميں كفار كى مشابہت اختيار كرے، اور اگر يہ لباس اور ہيٹ وغيرہ كفار كى علامات ميں سے ہوں، يا كفار اس سے مشہور ہوں اور ان اشياء كے ساتھ ممتاز ہوں تو مسلمان شخص كے ليے استعمال كرنا جائز نہيں.

ليكن جس ميں فائدہ ہو اور وہ كفار كے ساتھ خاص بھى نہ ہو مثلا مختلف جگہوں پر كام كرنے والے مزدور اور ملازمت كرنے والوں كے ہيٹ اور سر كے بچاؤ كے ليے خود اور ہيلمٹ، اور آنكھوں كو سورج كى روشنى سے بچانے اور سايہ كرنے كے ليے ہيٹ نما ٹوپى وغيرہ تو اس ميں كوئى حرج نہيں.

ليكن وہ ہيٹ پہننا جن كا سايہ ايك سائڈ يا پيچھے سايہ كرتے ہيں، مسلمان نوجوان كے شايان شان نہيں كہ وہ اس طرح كے ہيٹ پہنے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد