اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

خلع اور طلاق اور فسخ نكاح ميں فرق

سوال

فسخ نكاح اور طلاق اور خلع كى مطالبوں ميں كيسے مقارنہ كروں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

خاوند اور بيوى ميں عليحدگى تو طريقوں سے ہوتى ہے يا تو طلاق يا پھر فسخ نكاح كے ذريعہ.

اور ان دونوں ميں فرق يہ ہے كہ خاوند كى جانب سے ازدواجى تعلق كو ختم كرنا طلاق كہلاتا ہے، اور اس كے كچھ مخصوص اور معروف الفاظ ہيں.

اور رہا فسخ نكاح تو يہ عقد نكاح كو توڑنا اور ازدواجى ارتباط كو بالكل اصلا ختم كرنے كا نام ہے گويا كہ يہ ارتباط تھا ہى نہيں، اور يہ قاضى يا شرعى حكم كے ذريعہ ہوگا.

اور ان دونوں ميں درج ذيل فرق پايا جاتا ہے:

1 ـ طلاق صرف خاوند كے الفاظ اور اس كے اختيار و رضا سے ہوتى ہے، ليكن فسخ نكاح خاوند كے الفاظ كے بغير بھى ہو جاتا ہے، اور اس ميں خاوند كى رضا اور اختيار كى شرط نہيں.

امام شافعى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" ہر وہ جس سے تفريق اور عليحدگى كا فيصلہ كيا جائے اور خاوند اس كے الفاظ نہ بولے، اور اسے نہ چاہے... تو يہ عليحدگى طلاق نہيں كہلائيگى " انتہى

ديكھيں: الام ( 5 / 128 ).

2 ـ طلاق كے كئى ايك اسباب ہيں، اور بعض اوقات بغير كسى سبب كے بھى ہو سكتى ہے، بلكہ طلاق تو صرف خاوند كا اپنى بيوى كو چھوڑنے كى رغبت سے ہوگى.

ليكن فسخ نكاح كے ليے سبب كا ہونا ضرورى ہے جو فسخ كو واجب يا مباح كرے.

فسخ نكاح ثابت ہونے والے اسباب كى مثاليں:

ـ خاوند اور بيوى كے مابين كفؤ و مناسبت نہ ہونا ـ جنہوں نے لزوم عقد ميں اس كى شرط لگائى ہے ـ.

ـ جب خاوند يا بيوى ميں سے كوئى ايك اسلام سے مرتد ہو جائے، اور دين اسلام ميں واپس نہ آئے.

ـ جب خاوند اسلام قبول كر لے اور بيوى اسلام قبول كرنے سے انكار كر دے، اور وہ مشركہ ہو اور اہل كتاب سے تعلق نہ ركھتى ہو.

ـ خاوند اور بيوى ميں لعان ہو جائے.

ـ خاوند كا نفقہ و اخراجات سے تنگ اور عاجز ہو جانا، جب بيوى فسخ نكاح طلب كرے.

ـ خاوند يا بيوى ميں سے كسى ايك ميں ايسا عيب پايا جائے جو استمتاع ميں مانع ہو، يا پھر دونوں ميں نفرت پيدا كرنے كا باعث بنے.

3 ـ فسخ نكاح كے بعد خاوند كو رجوع كا حق حاصل نہيں اس ليے وہ اسے نئے عقد نكاح اور عورت كى رضامندى سے ہى واپس لا سكتا ہے.

ليكن طلاق رجعى كى عدت ميں وہ اسكى بيوى ہے، اور اسے پہلى اور دوسرى طلاق كے بعد اسے رجوع كرنے كا حق حاصل ہے، چاہے بيوى راضى ہو يا راضى نہ ہو.

ـ فسخ نكاح ميں مرد جن طلاقوں كى تعداد كا مالك ہے اسے شمار نہيں كيا جاتا.

امام شافعى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" اور خاوند اور بيوى كے مابين جو فسخ نكاح ہو تو اس سے طلاق واقع نہيں ہوتى، نہ تو ايك اور نہ ہى اس كے بعد " انتہى

ديكھيں: كتاب الام ( 5 / 199 ).

ابن عبد البر رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" فسخ نكاح اور طلاق ميں فرق يہ ہے كہ اگرچہ ہر ايك سے خاوند اور بيوى ميں عليحدگى اور تفريق ہو جاتى ہے: فسخ يہ ہے كہ جب اس كے بعد خاوند اور بيوى دوبارہ نكاح كريں تو وہ پہلى عصمت پر ہيں، اور عورت اپنے خاوند كے پاس تين طلاق پر ہو گى ( يعنى خاوند كو تين طلاق كا حق ہوگا ) اور اگر اس نے فسخ نكاح سے قبل طلاق دى اور رجوع كر ليا تو اس كے پاس دو طلاقيں ہونگى " انتہى

ديكھيں: الاستذكار ( 6 / 181 ).

5 ـ طلق خاوند كا حق ہے، اور اس ميں قاضى كے فيصلہ كى شرط نہيں، اور بعض اوقات خاوند اور بيوى دونوں كى رضامندى سے ہوتى ہے.

ليكن فسخ نكاح شرعى حكم يا پھر قاضى كے فيصلہ سے ہو گا، اور فسخ نكاح صرف خاوند اور بيوى كى رضامندى سے نہيں ہو سكتا، الا يہ كہ خلع كى صورت ميں.

ابن قيم رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" دونوں ( يعنى خاوند اور بيوى ) كو بغير عوض ( يعنى خلع ) كے فسخ نكاح پر راضى ہونے كا حق حاصل نہيں، اس پر اتفاق ہے " انتہى

ديكھيں: زاد المعاد ( 5 / 598 ).

6 ـ دخول سے قبل فسخ نكاح عورت كے ليے كوئى مہر واجب نہيں كرتا، ليكن دخول سے قبل طلاق ميں مقرر كردہ مہر كا نصف مہر واجب ہوتا ہے.

ليكن خلع يہ ہے كہ عورت اپنے خاوند سے مطالبہ كرے كہ وہ مالى عوض يا پھر مہر سے دستبردار ہونے كے مقابلہ ميں اس سے عليحدگى اختيار كر لے.

علماء كرام كا اختلاف ہے كہ آيا يہ فسخ نكاح ہے يا كہ طلاق ؟ اقرب يہى ہے كہ يہ فسخ ہے، اس كى تفصيل سوال نمبر ( 126444 ) كے جواب ميں بيان ہو چكى ہے، آپ اس كا مطالعہ كريں.

طلاق اور فسخ نكاح ميں فرق كے ليے درج ذيل كتب سے استقادہ كيا گيا:

المنثور فى القواعد ( 3 / 24 ) الفقہ الاسلامى و ادلتہ ( 4 / 595 ) الموسوعۃ الفقھيۃ الكويتيۃ ( 32 / 107 - 113 ) فقہ السنۃ ( 2 / 314 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب