جمعرات 6 جمادی اولی 1446 - 7 نومبر 2024
اردو

آپريش كے ذريعہ چور كا كٹا ہوا ہاتھ دوبارہ لگانا

13926

تاریخ اشاعت : 28-07-2007

مشاہدات : 5660

سوال

چور كا ہاتھ كاٹنے كى سزا نافذ ہونے كى صورت ميں كيا مجرم كو حق حاصل ہے كہ آپريشن كے ذريعہ اس كا دوبارہ ہاتھ جوڑ ديا جائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

چور كو كٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑنے كا حق حاصل نہيں، كيونكہ اس طرح جرم كى سزا كى نشانى ختم ہو جاتى ہے، اور اس كے نتيجہ ميں عبرت و نصحيت وغيرہ كے معانى ميں كمزورى پيدا ہو جائيگى، اور پھر يہ كمال جزاء اور عبرت كے بھى منافى ہے.

اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

اور چور كرنے والے مرد اور چورى كرنے والى عورت كا ہاتھ كاٹ دو، يہ ان كے اعمال كا بدلہ اور جزا اور اللہ تعالى كى جانب سے عبرت ہے، اور اللہ تعالى غالب و حكمت والا ہے المآئدۃ ( 38 ).

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 22 / 220 )