الحمد للہ.
دخول اسلام کے لیے اللہ تعالی کی وحدانیت اوررسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی دینا شرط ہے ۔
مسلمان والدین کے ہاں جوبچا پیدا ہوتا ہے اسے کلمہ پڑھنے کی ضرورت نہیں اس لیے کہ وہ والدین کے تابع حکما مسلمان ہے ، الا یہ کہ وہ کوئ نواقض اسلام والا کام کرے ۔
اوروہ بچہ جوغیرمسلم والدین کے ہاں پیدا ہوا ہو اسے اسلام قبول کرنے کے لیے کلمہ پڑھنا ضروری ہے ۔
واللہ تعالی اعلم .