سوموار 4 ربیع الثانی 1446 - 7 اکتوبر 2024
اردو

ماں كى وفات كے بعد بيٹے كا ماں كو غسل دينا

13983

تاریخ اشاعت : 28-08-2005

مشاہدات : 4365

سوال

ايك شخص كى والدہ تقريبا اسى 80 برس كى عمر كو پہنچ چكى ہے، اور اسے باطنى مرض لاحق ہے، حتى كہ دو برس بيمار رہنے كے بعد وہ فوت ہو گئى، اور اس كے بيٹے نے اسے غسل ديا، اسے غسل دينے كا مقصد صرف اپنے نفس كو برى كرنا تھا، اور ايسا كرنے كى كوئى ضرورت نہيں، لھذا اس پر كيا واجب آتا ہے، اللہ تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اور خلفاء راشدين رضى اللہ تعالى عنہم كے دور مبارك ميں عمل تو يہى تھا كہ: جب كوئى عورت فوت ہو جاتى تو اسے عورتيں ہى غسل ديتيں مرد نہيں، صرف بيوى كے فوت ہونے كى صورت ميں خاوند كو حق حاصل ہے كہ وہ اسے غسل دے يا پھر اسے بھى عورتيں ہى غسل ديں، اور اسى طرح لونڈى كے بارہ ميں اس كا مالك اسے غسل دے سكتا ہے جب تك كہ وہ اس كے ليے مباح ہو.

اور اگر مرد فوت ہو جائے تو اسے مرد ہى غسل ديں گے، عورتيں نہيں ليكن خاوند فوت ہونے كى صورت ميں بيوى كو يہ حق حاصل ہے كہ وہ اسے خود غسل دے يا پھر مردوں كے ليے رہنے دے.

تو اس بنا پر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اور صحابہ كرام سے جو كچھ معلوم ہوا ہے آپ كا اپنى والدہ كو غسل دينا خلاف شريعت تھا، اگرچہ وہ بڑى عمر كى ہى تھى، لھذا آپ كو چاہيے كہ اللہ تعالى سے توبہ و استغفار كريں اور اس كے بعد اپنى محرم عورتوں ميں سے ايسا كسى كے ساتھ بھى نہ كريں، اگرچہ اس ميں كتنى بھى نيت اچھى اور مقصد نيك ہى كيوں نہ ہو.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

واللہ اعلم  .

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء