جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

نماز جنازہ فرض كفايہ ہے

سوال

كيا نماز جنازہ كى فرضيت صرف مردوں كے ساتھ خاص ہے يا ہر مسلمان مرد و عورت كے ليے عام ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نماز جنازہ فرض كفايہ ہے، اگر چند مسلمان ادا كريں تو باقى مسلمانوں سے ساقط ہو جاتا ہے، اور اگر سب ہى ادا نہ كريں اور انہيں علم بھى ہو تو پھر وہ گنہگار ہونگے، اس ميں صرف مردوں كو ہى خصوصيت حاصل نہيں، بلكہ مرد و عورت كے ليے نماز جنازہ ادا كرنا مشروع ہے، اگرچہ اصل ميں تو ڈائريكٹ مردوں كے ليے ہے.

ليكن عورتيں جنازہ كے ساتھ نہيں جائيں گى كيونكہ ام عطيہ رضى اللہ تعالى عنہا كہتى ہيں:

" ہميں جنازہ كے پيچھے جانے سے منع كر ديا گيا، اور ہم پر ممانعت ميں تاكيد نہ تھى"

صحيح بخارى و صحيح مسلم

اور ايك روايت ميں ہے:

" رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہميں منع فرمايا..... " الحديث. .

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء